شاپنگ مال میں آتشزدگی کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنادی گئی

کراچی میں راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال میں آتشزدگی سے 11 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔
کراچی میں راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال میں آتشزدگی سے 11 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

کراچی میں جوہر موڑ کے قریب شاپنگ مال میں آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنادی گئی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی، جس کے سربراہ ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر مہیسر ہوں گے۔

پولیس حکام کے مطابق کمیٹی میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ایسٹ عرفان بہادر اور ایس ایس پی سعود مگسی شامل ہوں گے۔

حکام کے مطابق کمیٹی سات روز میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ دے گی، کمیٹی واقعے میں غفلت کے مرتکب افراد کا تعین بھی کرے گی۔

کراچی میں راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال میں آتشزدگی سے 11 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے تھے، جبکہ 40 سے زائد افراد کو فائر بریگیڈ اور امدادی اداروں نے ریسکیو کیا۔

آگ لگنے سے متعدد دکانیں جل گئیں۔ عمارت میں دھواں بھرجانے کی وجہ سے ریسکیو کے عمل میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تقریباً ساڑھے 4 گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پایا گیا۔

نگراں وزیراعلیٰ اور گورنر سندھ نے آتشزدگی کے واقعے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انکوائری کی ہدایت کی تھی۔