مغربی ہواؤں کے باعث آج مغربی اور جنوب مغربی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین، میرپورخاص اور ٹھٹھہ میں بھی آندھی اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق جام شورو اور کراچی کے کچھ حصوں میں بھی آج اور کل بارش کا امکان ہے۔
بارش کے بعد درجہ حرارت گرنے اور سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔