کراچی: (سپورٹس ڈیسک) نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا کراچی کے مختلف سٹیڈیم میں آغاز ہو گیا ہے جبکہ مینجمنٹ کی جانب سے ناقص انتظامات کا مظاہرہ کیا گیا۔
نیشنل ٹی 20 کپ کے پہلے روز کراچی کے این بی پی گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں کھلاڑی پانی پانی کرتے رہے۔
پشاور اور کراچی کے درمیان میچ میں ٹیم منیجر پانی کی تلاش میں پورے سٹیڈیم میں پھرتے رہے ، کھلاڑی خالی بوتلیں اور گراؤنڈ میں خالی کولر لیکر پانی تلاش کرتے رہے۔
Worst Management in National T20 Tournament in Karachi
No Water for players, management and ground staff
Water coolers are empty as well #NationalT20pic.twitter.com/dLr0JJQDKz
— Fourth Umpire (@UmpireFourth) November 24, 2023
واضح رہے کہ پہلے روز لاہور وائٹس نے لاڑکانہ ریجن اور کراچی وائٹس نے اسلام آباد کو ہرا دیا جب کہ سیالکوٹ نے ملتان کو سپراوور میں شکست دی۔