پاکستان تحریکِ انصاف میں دیگر شخصیات کی شمولیت کے معاملے پر ضلع پشاور کی قیادت نے اعتماد میں نہ لینے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
ضلعی قیادت نے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کی جانب سے قیادت کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پارٹی شمولیت کے معاملے میں ضلعی قیادت کو اعتماد میں نہیں لیا جا رہا ہے۔
گزشتہ روز پی ٹی آئی پشاور کے صدر شیر علی ارباب نے سرکلر جاری کیا تھا جس کے مطابق ضلعی تنظیموں کی رضا مندی کے بغیر پارٹی میں شمولیت کی مخالفت کی جائے گی۔