لاہور: (نیوز ڈیسک) شاہدرہ فلائی اوورز منصوبہ 10 ماہ کے بجائے 6 ماہ سے بھی کم مدت میں مکمل، ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شاہدرہ فلائی اوورز پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا، منصوبے کی مدت تکمیل مارچ مقرر کی گئی تھی تاہم وزیر اعلیٰ محسن نقوی کے مسلسل دوروں کے باعث 4 ماہ قبل ہی فلائی اوورز کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔
شاہدرہ میں جی ٹی روڈ، این فائیو سے منسلک تین، تین لینز پر مشتمل 850 میٹر طویل دو رویہ فلائی اوورز تعمیر کیے گئے ہیں، شاہدرہ فلائی اوورز سے شہر کے اہم داخلی و خارجی راستے پر ٹریفک کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گا۔
محسن نقوی نے کہا کہ شاہدرہ فلائی اوورز سے یومیہ تین لاکھ سے زائد گاڑیاں مستفید ہوں گی، شہریوں کے قیمتی وقت اور ایندھن کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ہو گی، شجرکاری اور لینڈ سکیپنگ کے ذریعے شاہدرہ فلائی اوورز کو خوبصورت بنائیں گے۔
Punjab Chief Minister inaugurated Shahdara Flyovers, applauded DG LDA @RandhawaAli and team for round-the-clock efforts, completing the task in half the designated time.The flyovers will solve the long-standing traffic problem on the city's important internal and external routes. pic.twitter.com/JiRlUlnyRW
— Lahore Development Authority (@LHRDevAuthority) November 16, 2023
کمشنر لاہور ڈویژن و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے فلائی اوورز کی تعمیر و تکمیل کے بارے میں شرکا کو بریفنگ دی۔
نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شاہدرہ فلائی اوورز کی تعمیر میں حصہ لینے والے ادارے، انتظامیہ کے ارکان مبارکباد کے مستحق ہیں، انہوں نے کہا کہ امامیہ کالونی کا فلائی اوور اور راوی پل کا منصوبہ بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا۔