ورلڈ سکس ریڈ چیمپئن شپ: محمد نسیم بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئے

دوحہ: (سپورٹس ویب ڈیسک) پاکستان کے سنوکر پلیئر احسن رمضان کے بعد محمد نسیم بھی آئی بی ایس ایف سکس ریڈ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

کوارٹر فائنل میں پاکستان کے محمد نسیم اور چین کے زیاؤ لیانگ کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا جس میں نسیم نے آخری فریم میں پانچ چار کے سکور سے فتح اپنے نام کر لی۔

سیمی فائنلز میں احسن رمضان کا مقابلہ قطر کے علی ایلوبیدلی سے ہوگا، محمد نسیم قبرص کے مائیکل جور جیو کے مدمقابل آئیں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل شام کو 4 بجے کھیلا جائے گا۔

دوحہ میں جاری سکس ریڈ چیمپئن شپ میں ٹاپ 4 میں جگہ حاصل کرنے کے سبب دونوں کیوسٹس نے برانز میڈلز بھی اپنے نام کر لیے ہیں۔