ویوین رچرڈز اور نینا گپتا کی بیٹی فیشن ڈیزائنر مصابہ گپتا کی سوشل میڈیا ایپ ایکس پر رمیز راجہ پر سخت الفاظ میں تنقید
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) اداکارہ اور معروف ڈیزائنر مسابا گپتا نے پاکستان کے سابق کرکٹر رمیز راجہ کی اپنی والدہ نینا گپتا اور والد ویوین رچرڈز کو نشانہ بناتے ہوئے نسل پرستانہ مذاق میں مزاح تلاش کرنے پر مذمت کی ہے۔ مصابہ گپتا نے سوشل میڈیا ایپ ایکس پر رمیز راجہ پر سخت الفاظ میں تنقید کی۔ مصابا گپتا نے کہا کہ “محترم رمیز راجہ (صاحب) حساسیت ایک خوبی ہے جو بہت کم لوگوں میں ہے۔
میرے والد، والدہ اور میرے پاس یہ خوبی ہے۔ آپ کے پاس کوئی نہیں ہے۔ ” انہوں نے مزید کہا کہ ’پاکستان کے ٹی وی چینل پر آپ کو ایسی بات پر ہنستے ہوئے دیکھ کر دکھ ہوا جس پر دنیا نے تقریباً 30 سال پہلے ہنسنا چھوڑ دیا تھا، ہم تینوں یہاں بہت فخر کے ساتھ موجود ہیں‘۔
Dear Ramiz Raja ( sir ) grace is a quality few have. My father,mother and I have it in spades. You have none. Sickening to see you laugh on national TV in Pakistan at something the world stopped laughing at about 30 years back.Step into the future. All 3 of us are here with our…
— Masaba (@MasabaG) November 15, 2023
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بڑے پیمانے پر گردش کر رہی ہے جس میں رمیز راجہ کو ویوین رچرڈز پر مبنی نسلی طور پر غیر حساس مذاق پر ہنستے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
کلپ میں، ایک مزاح نگار نے ویوین کی جلد کے رنگ پر تبصرہ کیا، جس سے رمیز راجہ ہنس پڑے۔ میزبانوں میں سے ایک نے کہا کہ “میں کرکٹ میچوں کو فالو کرتا ہوں، اور جب ویوین رچرڈز نے نینا گپتا کے ساتھ رشتہ قائم کیا تو میرا دل افسردہ ہو گیا۔ میں نے اس وقت ایک شعر بھی لکھا تھا: ’’جو لڑکیاں خود کو کہتے ہیں ملکہ عالیہ انکو پھر ملتا ہے مسٹر کالیا‘‘۔
Again terrible for Pakistan TV channels. The way they are racist about Viv Richards and rubbish they said about Neena Gupta. Meanwhile the ex PCB chairman, Rameez Raja was laughing. #INDVSNZ pic.twitter.com/PZvuFso6jY
— Aadit Kapadia (@ask0704) November 15, 2023
اس کے بعد رمیز راجہ کو ہنستے ہوئے دیکھا گیا، جس سے مصابہ گپتا کی مایوسی بہت زیادہ تھی۔ یہ تنازع اس وقت سامنے آیا جب سابق پاکستانی آل راؤنڈر عبدالرزاق کو اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کے بارے میں ’بدتمیزی‘ والے ریمارکس کرنے پر سرحد پار سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ رزاق نے بعد میں اپنے تبصرے پر معذرت کی۔