خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی دور میں اسپتالوں کے لیے خریدے گئے باڈی اسکینرز کی تحقیقات شروع کردی گئی۔
پی ٹی آئی سرکار نے ضم اضلاع کے چھ آؤٹ سورس اسپتالوں کے لیے سال 20-2019 میں چھ اسکینر خریدے، جن کی مالیت ایک ارب روپے بنتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق تمام باڈی اسکینرز تاحال غیر فعال ہیں، تحقیقات کی جائیں گی کہ جب اسکینر غیر فعال ہیں تو وہ خریدے ہی کیوں گئے تھے؟
دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کے پی ڈاکٹر شوکت علی نے کہا ہے کہ انکوائری کی جائے گی کہ مشینیں کیوں خریدی گئیں اور کس نے خریدیں۔