غیر ملکیوں کی واپسی، وفاق نے دوسرے مرحلے کی تیاری شروع کردی

غیر ملکیوں کی واپسی، وفاق نے دوسرے مرحلے کی تیاری شروع کردی

وفاقی حکومت نے پاکستان سے غیر ملکیوں کی واپسی کے دوسرے مرحلے کی تیاری شروع کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق غیر ملکیوں کی پاکستان سے واپسی کے معاملے پر وفاقی حکومت نے دوسرے مرحلے کےلیے ڈیٹا کی تیاری تیز کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے کےلیے پاکستان اوریجن کارڈ (پی او سی) رکھنے والے غیر ملکیوں کا ڈیٹا تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 41 مقامات کی جیو ٹیگنگ بھی کرلی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی او سی رکھنے والوں کے خلاف مدت ختم ہونے پر ایکشن کا آغٓز ہوگا، پی او سی کی مدت 31 دسمبر تک بڑھائی گئی ہے۔