جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف شکایات: سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 20 نومبر کو طلب

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف شکایات کے معاملہ پر سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 20 نومبر کو طلب کر لیا گیا۔ سپریم جوڈیشل کونسل نے مظاہر نقوی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے والے افراد کو بھی طلب کر لیا ہے، سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس میں جسٹس مظاہر نقوی کو بھی جواب کا موقع دیا جائے گا۔

اجلاس میں جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس سردار طارق کیخلاف شکایات کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں جسٹس مظاہر نقوی کے اعتراضات پر بھی غور کیا جائے گا۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، کونسل کی جانب سے جسٹس سردار طارق کیخلاف شکایت کنندگان کو شواہد کے ہمراہ طلب کیا گیا ہے۔