حضرو ، آل پاکستان کبڈی ٹورنامنٹ بدھ سے شروع ہوگا

حضرو (سپورٹس ڈیسک) حضرو کے نوائی گاؤں موسی میں آل پاکستان کبڈی ٹورنامنٹ (کل) بدھ کو ہوگا، فاتح کھلاڑیوں میں سونے کے لاکٹ اور دیگر انعامات تقسیم کیے جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز دن 11 بجے شروع ہونے والے کبڈی ٹورنامنٹ میں ملک بھر کے نامورکھلاڑی شرکت کریں گے ،کامیاب ہونے والے کھلاڑی کو سونے کا لاکٹ جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بھی انعامات تقسیم کیے جائیں گے ۔ سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری ساجد محمود نے اس موقع پر کہا کہ کبڈی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے ملک بھر سے بہترین کھلاڑی موسی آ رہے ہیں جبکہ راولپنڈی ڈویژن سے تعلق رکھنے والے کبڈی کے شائقین کو بھی دعوت نامے جاری کیے گئے ہیں ۔