جنوری 2024 میں گیس کی قلت 470 ایم ایم سی ایف ڈی ہو جائے گی
اسلام آبا د(نیوز ڈیسک) سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گیس بحران کاخدشہ بڑھ گیا ہے،جنوری میں ملک میں گیس بحران شدید ہونے کا امکان ہے،ذرائع کے مطابق جنوری 2024 میں گیس کی قلت 470 ایم ایم سی ایف ڈی ہو جائے گی،دسمبر 2023 تک 360 ملین کیوبک فٹ یومیہ گیس کی کمی کا اندازہ لگایا گیا تھا، اندازے سے ذیادہ قلت بڑھنے پر ایل این جی کارگو کا بندوبست نہ کیا جاسکا، آذربائیجان سے ایل این جی کی متوقع عدم دستیابی جنوری میں گیس کے بحران کو مزید بڑھا دے گی،گھریلو شعبے کے لیے گیس کی دستیابی 8 گھنٹے سے کم کر کے 6 گھنٹے تک ہوجائے گی، شہباز شریف کی حکومت میں آذری فرم ساکر سے جی ٹی جی معاہدہ کیا گیا تھا ،معاہدے کے تحت ساکر ایک ماہ میں ایک ایل این جی کارگو فراہم کرنے کی پابند ہے،پاکستان اور آذربائیجان نے 25 جولائی 2023 کو ایک سال کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ،معاہدے میں مزید ایک سال کی توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔