راولپنڈی (نیوز ڈیسک) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رات گئے بے نظیر بھٹو ہسپتال اور ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کا 3 گھنٹے طویل دورہ کیا، انہوں نے بے نظیر بھٹو ہسپتال کے ایمرجنسی بلاک میں مریضوں کے لیے فراہم کردہ طبی سہولتوں کا جائزہ لیا اور ایمرجنسی بلاک کے استقبالیہ پر موجود لوگوں سے طبی سہولتوں کے بارے استفسار کیا، وزیر اعلیٰ نے ایمرجنسی بلاک کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا، مریضوں کی عیادت کی اور مفت ادویات اور مفت ٹیسٹ کی سہولت کے بارے دریافت کیا، انہوں نے ڈیوٹی ڈاکٹرز سے ملاقات کی اور ان سے مسائل پوچھے، وزیر اعلیٰ نے تفصیلی دورے کے دوران ہولی فیملی ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے کام کا جائزہ لیا، ہسپتال کی اولڈ بلڈنگ، او پی ڈی اور مختلف وارڈز میں جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا ، وزیر اعلیٰ نے ہسپتال کے آلات اور مشینری کے لئے موثر حفاظتی اقدامات اور اپ گریڈیشن کے کام کو مقرر کردہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہسپتالوں میں عام آدمی کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں دینے کیلئے کوشاں ہیں۔
کسی سے ڈرنے والے نہیں‘ جو بھی ڈی چوک آئے گا اسے گرفتار کریں گے، وزیرداخلہ
پی ٹی آئی احتجاج؛ اراکینِ قومی اسمبلی عامر ڈوگر، زین قریشی اور متعدد رہنما گرفتار
پی ٹی آئی کا شیرازہ بکھر چکا، ’ڈو اینڈ ڈائی‘ والے جلسے کا کیا ہوا؟ ڈاکٹر مصدق ملک
بیلاروس کے وفد کی اسلام آباد آمد، صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کل آئیں گے
پی ٹی آئی احتجاج؛ لاہور، راولپنڈی اور پشاور کے درمیان ٹرین سروس بھی بند کردی گئی
پی ٹی آئی رہنما گرفتاریوں کیلئے خود رابطے کررہے ہیں: عطا تارڑ
مسافروں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر روکے جانے سے متعلق وضاحت آگئی
عوام نے پی ٹی آئی کا احتجاج مسترد کردیا: امیر مقام
ملک کے مختلف شہروں میں سوشل میڈیا سروسز متاثر ہونے کی اطلاعات
عمران خان کی رہائی کا واحد راستہ عدالتی و قانونی چارہ جوئی ہے: احسن اقبال