ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے بعد ہولی فیملی ہسپتال کی تزئین و آرائش کا کام بھی جاری کردیا گیا

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے بعد ہولی فیملی ہسپتال کی تزئین و آرائش کا کام بھی جاری کردیا گیا ہے،علاج ومعالجہ کے لیے صاف ستھرا اور خوبصورت ماحول فراہم کرنے کے لیے ہولی فیملی ہسپتال میں بلآخر تزئین و آرائش کا کام شروع کر دیا گیا شہری بھی کہتے ہیں اچھا اقدام ہے،بارہ سو بیڈ پر مشتمل ہسپتال میں تزئین و آرائش کے کام کے باعث مریضوں کو دیگر الائیڈ ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ،ڈی ایم ایس ڈاکٹر علی کہتے ہیں ادویات سمیت ڈاکٹر بھی تینوں ہسپتال میں سروسز دے رہے ہیں۔

عوام کے ٹیکسوں سے اکٹھے کیے گئے ایک ارب 55 کروڑ روپے کے فنڈ سے ہسپتال کو تو بہتر بنایا جا رہا ہے تاہم اس کی دیکھ بھال کی ذمہ داری اب ہسپتال انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے ۔