بیجنگ (سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل سنوکر چیمپئن شپ2023 کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی ہے۔ کوارٹر فائنل مرحلے میں آئرلینڈ کے جارڈن برائون ،برطانوی ٹام فورڈ ،انگلینڈ کے ہی رونالڈ انتونیو او سلیوان اور میزبان چینی کیوئسٹ ژانگ انڈا سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ چکے ہیں۔ کوارٹر فائنل مرحلے میں آئرلینڈ کے جارڈن برائون نے سکاٹ لینڈ کے سٹیفن میگوائر کو ہرا کر ،برطانوی ٹام فورڈ نے ہم وطن کیوئسٹ بیری ہاکنز کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا،انگلینڈ کے ہی رونالڈ انتونیو او سلیوان نے بھی ہم وطن علی کیرٹر کو مات دی ،میزبان چینی کیوئسٹ ژانگ انڈا نے ہم وطن ڈنگ جونہوئی کو ہراکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔
انٹرنیشنل سنوکر چیمپئن شپ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ چین کے شہر تیانجن میں جاری ہے۔
کوارٹر فائنل مرحلے میں آئرلینڈ کے جارڈن برائون نے سکاٹ لینڈ کے سٹیفن میگوائر کو 5-6 فریم سے ہرا کر ٹاپ فور میں جگہ پکی کی۔برطانوی ٹام فورڈ نے ہم وطن کیوئسٹ بیری ہاکنز کو 4-6 فریم سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا،انگلینڈ کے ہی رونالڈ انتونیو او سلیوان نے بھی ہم وطن علی کیرٹر کو 4-6 فریم سے مات دی اور سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا،میزبان چینی کیوئسٹ ژانگ انڈا نے ہم وطن ڈنگ جونہوئی کو 3 کے مقابلے میں 6 فریم سے ہراکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔