کراچی: (نیوز ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پیپلز پارٹی بلوچستان کا بلاول ہاؤس میں اہم اجلاس ہوا جس میں مختلف سیاسی امور پر گفتگو ہوئی۔
اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی موجود تھیں، بلوچستان سے میر چنگیز جمالی، نواب ثناء اللہ خان زہری، جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ سمیت دیگر رہنما اجلاس میں شریک ہوئے۔
کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی پی بلوچستان کا بلاول ہاؤس میں اہم اجلاس
کراچی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی موجود
کراچی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان پیپلزپارٹی… pic.twitter.com/wLif1R9t8x
— PPP (@MediaCellPPP) November 9, 2023
اجلاس میں صوبے کی سیاسی و تنظیمی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آئندہ عام انتخابات کے تناظر میں عوامی رابطہ مہم پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے رہنماؤں اور کارکنان کو عام انتخابات کیلئے تیاریوں کی ہدایت کی جبکہ بلوچستان کی قیادت نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو انتخابی مہم کے حوالے سے اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔