سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی سنگرال میں نمبردار چوہدری محمد علی کی وفات پر فاتحہ خوانی

میری کارکردگی ہی میری پہچان عوام ووٹ کی طاقت سے اپنا فیصلہ کرے گی۔ چوہدری نثار علی خان

راولپنڈی (حالات نیوز رپورٹر) مسلم لیگ نواز کے ناراض رکن سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی یونین کونسل چہان کے گاوں سنگرال امد جہاں نمبردار چوہدری صداقت علی اورچوہدری اسد پٹواری کے والد محترم نمبردار چوہدری محمد علی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور پسماندگان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا-

اس موقع پر ان کے ہمراہ امیدوار حلقہ پی پی 14 دوست محمد خان , سابق ناظم یونین کونسل چہان چوہدری عمران صادق , چوہدری علی صفدر سہال , شیخ ساجد الرحمن , چوہدری جابر عباس , چوہدری وحید چیمہ , چوہدری ابرار چھچھ , چوہدری نعمان , چوہدری اسرار , چوہدری فضل الرحمن اور سوشل میڈیا ٹیم کے انچارج راجہ شاہد محمود جنجوعہ بھی موجود تھے سیاسی امور پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ازاد حیثیت سے میدان میں اترنے کے لیے تیار ہوں موجودہ حالات میں دونوں بڑی پارٹیاں عوام میں اپنا بیانیہ پہنچانے میں ناکام ہو چکی ہیں اقتدار کی رسہ کشی میں ملک اور عوام دونوں کا ہی نقصان ہو رہا ہے کسی پارٹی میں شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں میرے کارکن افواہوں پر کان نہ دھریں اور الیکشن کی بھرپور طریقے سے تیاری کریں میری کارکردگی ہی میری پہچان ہے میں نے ملکی سلامتی اور بقا کے لیے ٹھوس و منظم فیصلے کیے اور اس علاقے کی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کیا اپنے دور اقتدار میں سڑکوں اور پلوں کے جال بچھائے تعلیم اور صحت جیسی سہولیات کی فراہمی کے لیے اربوں روپے کے فنڈز مختص کرائے میرے مخالفین ملکر بھی اس کے دسویں حصے تک نہیں پہنچ پائیں گے میرے مخالفین کو بھی اقتدار کا موقع ملا اگر ان کی کریڈٹ لائن پر ایک بھی منصوبہ ہے تو سامنے لائیں باشعور عوام ووٹ کی طاقت سے خدمت کی سیاست کرنے والوں کو کامیابی سے ہمکنار کرے گی