نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے آذربائیجان کے صدر کی ملاقات

فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے آذربائیجان کے صدر الہام علی یو نے تاشقند میں ملاقات کی۔

وزیرِ اعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے 16ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، تجارت، دفاع اور توانائی کے شعبے میں حالیہ پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

وزیرِ اعظم نے آذربائیجان ایئر لائن کے پاکستان کے لیے براہ راست فلائٹ آپریشن کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔

وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ اور صدر علی یو کے درمیان اسلاموفوبیا اور موسمیاتی تبدیلی سمیت مشترکہ چیلنجز پر گفتگو ہوئی۔

دونوں رہنماوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی تازہ ترین صورتِ حال اور غزہ میں انسانی بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا۔