ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کا آج مطلع صاف اور تیز دھوپ رہے گی۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی کا کم سے کم درجۂ حرارت 22.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج شمال مشرق کی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہر کی فضا میں نمی کا تناسب 75فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔