عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ، گیس کے بعد بجلی بھی مہنگی کر دی گئی

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) گیس کے بعد صارفین کو بجلی کے جھٹکے، فی یونٹ قیمت میں اضافہ کر دیا۔

نیپرا کی جانب سے بجلی 40 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کر دی گئی، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ستمبر کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا اتھارٹی نے سماعت کی تھی، نیپرا اتھارٹی نے قیمتوں میں اضافے کا نو ٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں نومبر کے بلز میں کی جائیں گی، اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔