چکلالہ کینٹونمنٹ بورڈ کا لال کڑتی بازار میں رات گئے تجاوزات کے خلاف آپریشن

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) چکلالہ کینٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے لال کڑتی باراز میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا ذرائع کے مطابق بازار میں چل پھر کر کھلونے فروش غریب مزدور جو دو وقت کی روٹی کے لیے سارا دن مشقت کرتے ہیں اور معصوم بچوں کا پیٹ پالتے ہیں ان کو پکڑ لیا گیا اور کچھ خواتین کو زبردستی لے کر جانا چاہا جب لوگ جمع ہو گئے تو مجبوراً چھوڑ کر جانا پڑا جبکہ وہیں پر ہوٹل مالکان کی جانب سے سرکاری اراضی کو ذاتی کاروبار کا ذریعہ بنائے رکھا اور کرسیاں لگائی ہوئے سوپ کارنر کے ٹھئیے لگائے گئے ان کو کچھ نہ کہا گیا جس سے ثابت ہوتا ہے غریب کا چولہا بجانے میں تو سب کردار ادا کرتے ہیں جبکہ اشرافیہ اور طاقتور کے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہیں کی جا سکتی اور یہ ثابت ہوتا ہے ان ہوٹل مالکان سے منتھلی وصول کی جاتی ہے-