لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر کی اسلام آباد میں نماز جنازہ ادا

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر کی اسلام آباد میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی، محمد حسن حیدر کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کی گئی۔

محمد حسن حیدر کل وادی تیراہ میں دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید ہوئے تھے، شہید محمد حسن حیدر کو مکمل فوجی اعزازکے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں نگران وزیر اعظم، نگران وزیر دفاع، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے بھی شرکت کی، نگران وزیر اعظم اور آرمی چیف نے شہید محمد حسن حیدر کے جنازہ کو کندھا بھی دیا۔

نائیک خوشدل خان شہید، رفیق خان شہید اور لانس نائیک عبدالقادر شہید کی نماز جنازہ بھی آبائی علاقوں میں ادا کی گئی، تمام شہدا کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔