عام انتخابات کے انعقاد میں الیکشن کمیشن سے مکمل تعاون کریں گے ، سیکریٹری ایجوکیشن خیبر پختون خوا

-----فائل فوٹو
—–فائل فوٹو

محکمۂ تعلیم خیبر پختون خوا کے سیکریٹری معتصم باللّٰہ شاہ کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے انعقاد میں الیکشن کمیشن سے مکمل تعاون کریں گے۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے معتصم باللّٰہ شاہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے جتنے بھی اہلکار مانگے ان کو فراہم کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ محکمۂ تعلیم کے جس اہلکار نے ڈیوٹی نہ کی اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔

سیکریٹری تعلیم کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوبے میں 30 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔