میانوالی ائیر بیس حملے میں غیر ملکی اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف

دہشگردوں سے ملنے والا اسلحہ امریکی ساخت کا ہے، میانوالی ائیربیس حملے میں غیر ملکی اسلحہ استعمال ہونے سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئیں

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) میانوالی ائیر بیس حملے میں غیر ملکی اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میانوالی ائیربیس حملے میں غیر ملکی اسلحہ استعمال ہونے سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئیں۔میانوالی میں مارے جانے والے دہشتگردوں سے غیر ملکی اسلحہ ملا ہے۔میانوالی ائیربیس حملے میں دہشگردوں سے ملنے والا اسلحہ امریکی ساخت کا ہے۔
میانوالی حملے میں مارے جانے والے دہشتگردوں سے غیر ملکی اسلحہ برآمد دہشتگردوں سے ملنے والے اسلحے میں RPG-7، AK-74، M-4 اور M-16/A4 شامل ہیں۔ 3 اور 4 نومبر کو پاکستان میں دو بڑے دہشت گرد حملے ہوئے ، ایک حملہ پسنی گوادر میں ہوا جس میں 14 فوجی شہید ہو گئے جبکہ 4 نومبر کو ایک ناکام حملے میں میانوالی ائیر بیس کو نشانہ بنانے کو کوشش کی گئی جسے سیکورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق دہشت گردوں نے میانوالی ٹریننگ ائیربیس پر حملے کی کوشش کی جس پر پاک فوج نے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیا، دہشت گردوں کے حملے پر پاک فوج نے بر وقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے پاکستان ائیرفورس ٹریننگ ائیربیس میانوالی پر حملہ ناکام بنایا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ پاک فوج کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 3 دہشت گرد مارے گئے، اس دوران پہلے سے گراؤنڈ کیے گئے 3 طیاروں اور فیول باوزر کو نقصان پہنچا اور جوانوں نے اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا۔
آئی ایس پی آر سے معلوم ہوا ہے کہ دوسرے مرحلے میں مشترکہ کلیئرنگ اور کومبنگ آپریشن کیا گیا جس کو کامیابی سے مکمل کرتے ہوئے تمام 9 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا، حملے میں پی اے ایف کے فنکشنل آپریشنل اثاثوں میں سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔