پرویز الہٰی کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

لاہور: (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الہٰی کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 7 نومبر کو انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کرے گا۔

انٹراکورٹ اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنگل بنچ نے حقائق کے برعکس جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ معطل کیا، گوجرانوالہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے قانون کے مطابق فیصلہ دیا تھا۔

درخواست میں عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔