خواتین مردوں کی نسبت زیادہ دھوکے باز ہیں،تحقیق

کراچی(این این آئی)آسٹریلیا کی ریسرچرز اینڈ فیڈریشن یونیورسٹی کی جانب سے کیے گئے مطالعے کے دوران خواتین کو مردوں کی نسبت زیادہ دھوکے باز پایا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق محققین کی جانب سے مطالعے کی وضاحت بدلہ لینے اور ساتھی کو ارادتا نقصان پہنچانے کے ساتھ کی گئی ہے، زیر غور مطالعے کیلئے 18 سے 67 سال کی عمر کی 240 خواتین کا مشاہدہ کیا گیا، تحقیق میں شامل خواتین سے ڈارک ٹیٹراڈ خصوصیات مثلاً جسمانی، جذباتی، اور بے وفائی کے عوامل کی تاریخ کا جائزہ لیتے سوالوں کے جواب لیے گئے۔ واضح رہے ڈارک ٹیٹراڈعوامل 4 شخصیاتی خصوصیات (خود سے محبت، دماغی مرض، منافقت اور اپنی تسکین کی خاطر دوسروں کو اذیت پہنچانا)جیسے عوامل کا مجموعہ ہے۔

مردوں کے مقابلے خواتین میں اپنے ساتھی کو نقصان پہنچانے کیلئے بدلہ لینے کا امکان زیادہ پایا جاتا ہے: مطالعہ دوران مطالعہ انکشاف ہوا کہ مردوں کے مقابلے خواتین میں اپنے ساتھی کو نقصان پہنچانے کیلئے بدلہ لینے کا امکان زیادہ پایا جاتا ہے۔