پنجاب حکومت نے ایلیٹ فورس کا ماہانہ الاؤنس بڑھا دیا

لاہور: (نیوز ڈیسک) ایلیٹ فورس پنجاب کے اہلکاروں کے لیے اچھی خبر، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی منظوری کے بعد ایلیٹ فورس کا ماہانہ الاؤنس بڑھا دیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے دہشتگردوں، خطرناک مجرمان اور سپیشل آپریشنز کے دوران ایلیٹ فورس کے جوانوں کی بہترین کارکردگی پرماہانہ الاؤنس میں اضافہ کیا۔

ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کو پہلے ساڑھے چھ ہزار روپے ماہانہ الاؤنس دیا جاتا تھا، صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد ایلیٹ فورس کا الاؤنس اب 10 ہزار روپے کر دیا گیا۔

محکمہ خزانہ پنجاب نے ایلیٹ فورس کے الاؤنس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ایلیٹ فورس کو ماہانہ الاؤنس 28اگست 2023ء سے دیا جائے گا۔