لاہور: (نیوز ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے محفوظ فیصلہ سنایا، اینٹی کرپشن نے پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر رکھی تھی کہ غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں پرویز الٰہی کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
یاد رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے خلاف اینٹی کرپشن میں پنجاب اسمبلیوں میں غیر قانونی بھرتیوں کا مقدمہ درج ہے۔