راولپنڈی (نیوز ڈیسک) راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی میٹرو بس حادثے کا شکار ہوگئی جس سے متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی میٹرو بس فیض احمد فیض اسٹیشن پرتیز رفتاری کے باعث بائہنڈری وال سے ٹکرا گئی، حادثے سے بس کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔
پولیس کے مطابق بس کو حادثہ ڈرائیور کی مبینہ غفلت کے باعث پیش آیا،بس سنگل ٹریک پر اوورٹیکنگ کرتے ہوئے بائونڈری سے ٹکرائی۔