فرنچ اوپن بیڈمنٹن : پسرلا وینکٹا سندھو دوسرے راؤنڈ میں داخل

پیرس : (سپورٹس ویب ڈیسک ) بھارت کی نامور بیڈ منٹن کھلاڑی پسرلا وینکٹا سندھو بی ڈبلیو ایف سپر 750 فرنچ اوپن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔

فرنچ اوپن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلے فرانس میں جاری ہیں ۔

آج فرانس کے سیسون سیوگنی، گلیز ایرینا میں کھیلے گئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پہلے راؤنڈ میں بھارتی پسرلا وینکٹا سندھو نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے انڈونیشیا کی حریف کھلاڑی گریگوریہ ماریسکا کے ہاتھوں پہلے سیٹ میں 21-12 سے شکست کے باوجود اگلے دونوں سٹریٹ سیٹس میں 18-21 اور 15-21 سے ان کو شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ دوسرے راؤنڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

28 سالہ بھارتی پسرلا وینکٹا سندھو کا مقابلہ دوسرے راؤنڈ میں تھائی بیڈمنٹن کھلاڑی سوپانیڈا کیتھونگ سے ہوگا۔