سابق وزیر داخلہ کو سینے میں تکلیف کے بعد راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لے جایا گیا
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) شیخ رشید کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل کر دیا گیا، سابق وزیر داخلہ کو سینے میں تکلیف کے بعد راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لے جایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے حوالے سے تشویش ناک خبر سامنے آئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کی شب کو شیخ رشید احمد کی طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں ہنگامی طور پر ہسپتال لے جانا پڑا۔
شیخ رشید احمد کو سینے میں تکلیف کی شکایت ہوئی جس کے بعد انہیں راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ایمرجنسی لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے ان کی ای سی جی اور دیگر ٹیسٹ کیے۔ بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر داخلہ کو ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے، ڈاکٹرز ان کی نگرانی کر رہے ہیں۔ شیخ رشید احمد پہلے سے ہی عارضہ قلب کے مریض ہیں۔