ضروری اشیاء کی قیمتوں و ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کو یقینی بنایا جائے ،چیف کمشنر اسلام آباد کی ہدایت

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن( ر) انوار الحق کی زیر صدارت شہر اقتدار میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور پرائس کنٹرول مانیٹرنگ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کر دی گئی ۔
چیف کمشنر کی جانب سے ٹرانسپورٹ کرایوں کو چیک کرنے کے لیے فیلڈ سٹاف بڑھانے کی ہدایت کی گئی انہوں نے کہا اسسٹنٹ کمشنرز پرائس کنٹرول کے حوالے سے ہر وقت فیلڈ میں موجود رہیں ۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف ہر صورت عوام کو پہنچایا جائے،افسران زمینی حقائق کو جاننے کے لیے دفاتر و فیلڈ کے سرپرائز دورے کریں۔چیف کمشنر نے ہدایت کی ضروری اشیائ کی قیمتوں و ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کو یقینی بنایا جائے ۔اجلاس میں ڈی سی، ایڈیشنل کمشنر، اے ڈی سیز، اے سیز، محکمہ فوڈ اور سیکرٹری آئی ٹی اے نے شرکت کی ۔