کابل: (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں افغانستان کی پاکستان کیخلاف تاریخی جیت پر کابل میں جشن منایا گیا، ہوائی فائرنگ اور آتشبازی بھی کی گئی۔
ایک روزہ میچز میں پہلی بار پاکستان کیخلاف شاندار کامیابی کے بعد افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بھرپور انداز میں جشن منایا گیا، جیت کی خوشی میں افغان شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور مختلف علاقوں میں آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں افغان طالبان رہنما انس حقانی نے اپنی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہماری کرکٹ پہلے سے بہتر حالت میں ہے۔
انس حقانی نے مزید کہا کہ پہلی بار ہم نے انگلینڈ اور پاکستان کو شکست دی آپ سب کو اس عظیم کامیابی پر مبارک ہو، متحد ہوکر ایک ٹیم کے طور پر کام کرنے سے ہر چیز ممکن ہوجاتی ہے۔
زمونږ کرکټ تر بل هر وخت په ښه وضعیت کې دی؛ په لومړي ځل مو د انګلنډ او پاکستان ټیمونه مات کړل، دا غټه کامیابي دې ټولو ته مبارک وي.
افغانان مستعد خلک دي؛ چې متحد وي او د ټیم په توګه کار وکړي، هر څه ممکنوي.— Anas Haqqani(انس حقاني) (@AnasHaqqani313) October 23, 2023
واضح رہے کہ بھارت میں جاری ورلڈ کپ میں انگلینڈ کو اپ سیٹ شکست دینے کے بعد افغانستان کی ٹیم پاکستان کو بھی ہرانے میں کامیاب ہو گئی ہے، افغان ٹیم نے پاکستان کا 283 رنز کا ہدف با آسانی 49 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، ابراہیم زدران 87 رنز بناکر نمایاں رہے۔