دوسرا انڈر 19 ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو 59 رنز سے شکست دیدی

کراچی: (سپورٹس ڈیسک) انڈر19 ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان انڈر 19 نے سری لنکا کو 59رنز سے شکست دے دی۔

کراچی میں ہونیوالے انڈر 19 ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم 254 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی ، عرفات منہاس نے 95رنز کی شاندار اننگز کھیلی شائمل حسین نے 53 رنز سکور کیے۔

سری لنکا کی جانب سے گاروکا سانکتھ اور رویشان پریرا نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

255 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا انڈر19 ٹیم 43.4 اوور میں 195 رنز بناسکی، پولندو پریرا نے 36، رویشان پریرا اور ویہاس تھیمیکا نے 32،32 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کیلئے عبید شاہ اور احمد حسین نے 3،3 جبکہ نوید احمد نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

شاندار اننگز کھیلنے پر عرفات منہاس مین آف دی میچ قرار پائے، پانچ میچوں پر مشتعمل ون ڈے سیریز پاکستان نے 1،1 سے برابر کردی ہے۔