سابق وزیر داخلہ کی باہر ناشتہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی،لوگوں نے سیلفیاں بھی بنائی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی عوامی انداز اپنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید ناشتے کے لیے نکل پڑے۔ذرائع کے مطابق کئی روز کے وقفے کے بعد شیخ رشید نے گھر سے باہر ناشتہ کیا۔ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے راولپنڈی کے چاندنی چوک میں ناشتہ کیا ۔
ریسٹورنٹ کے ویئرز اور شہریوں نے شیخ رشید کے ساتھ سیلفیز بھی بنائیں۔شیخ رشید بھی عوام میں گھل مل گئے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیخ رشید ٹریک سوٹ پہنے ہوئے راولپنڈی کے چاندنی چوک میں ایک ناشتے کی دکان پر موجود ہیں ۔ شیخ رشید عوام کے درمیان بیٹھ کر ناشتہ کرتے ہیں جو ان کے ساتھ سیلفیاں اور تصاویر بنوا رہے ہیں ۔
ہوٹل کے عملہ نے بھی شیخ رشید کے ہمراہ سیلفیاں اور تصاویر بنوائیں۔
ماضی میں بھی شیخ رشید کی اس طرح عوام لوگوں کے ساتھ ناشتے کی ویڈیوز منظرِ عام پر آتی تھیں۔
پنڈی بوائے کا چلہ ختم ، تگڑے ناشتے کے ساتھ نوجوانوں کی سیلفیاں ،، ویڈیو وائرل ہو گئی#SUNONEWSHD #SheikhRasheed pic.twitter.com/ePBtupyhh0
— SUNO NEWS HD (@suno_newshd) October 23, 2023
۔شیخ رشید کئی روز تک لاپتہ رہے۔جس کے بعد دو روز قبل انہوں نے سماء نیوز کو انٹرویو دیا تھا۔ہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جیلوں میں موجود بیگناہ لوگوں کو عام معافی دلانا میری زندگی کا مشن ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے لکھا کہ میں ساری قوم کا مشکور ہوں جن کی دعاؤں سے چلے کے بعد مجھے رہائی نصیب ہوئی، نہیں معلوم میں نے چلہ کس جگہ پر کاٹا لیکن اس دوران مجھے کسی قسم کی کوئی تکلیف نہیں پہنچائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ اب میری زندگی کا مشن ان تمام لوگوں کو جو روپوش ہیں یا چھپے ہوئے ہیں یا جن سے 9 مئی کی غلطی سرزد ہوگئی ہے یا جو بے گناہ جیلوں میں ہیں ان کو عام معافی دلانا ہے۔سابق وزیر داخلہ نے کہاکہ میں پہلی مرتبہ اپیل کر رہا ہوں کہ 9 مئی کی غلطی جن لوگوں سے سرزد ہوئی ہے اٴْن کی عام معافی کی اپیل کے مشن پر میرا ساتھ دیں، کل سے میں اس مشن کا آغاز کر رہا ہوں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ قوم کی دعاؤں کی ضرورت ہے، انشاء اللہ کامیابی ہمارا مقدر بنے گی اور اللہ ہمیں ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کی دعاؤں کے صدقے اس مشن میں ضرور سرخرو کرے گا۔