راولپنڈی (نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے بنیادی ہیلتھ سنٹر دھاماں سیداں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہفتہ صحت کے حوالیسے قائم ہیلتھ کیمپ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اعجاز نے بریفننگ دی۔ بریفننگ کے دوران بتایا کہ ہفتہ صحت پروگرام ضلع راولپنڈی کے تمام ہیڈکوارٹرز ہاسپٹلرز، آر آئی سسیز، بنیادی مرکز سنیٹر میں قائم کیے گئے ہیں۔
ہیلتھ کیمپ میں ہپٹاٹس بی اور سی، ایچ آئی وی، ملیریا، موسمی بخار، آنکھوں کا معائنہ، نزلہ، زکام سمیت دیگر معمولی بیماریوں چیک کے ساتھ مفت ادویات دی جائیں گی۔ہیلتھ کیمپ میں حاملہ خواتین کا چیک اپ اور الٹر ساؤنڈ کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔بچوں کی پیدائش سے لے کر پانچ سال تک کی ویکسینیشن اور حفاظتی ٹیکے بھی مفت لگائے جائیں گے۔
کمیپ میں ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم مریضوں کا طبی معائنہ کریں گی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہاکہ ضلع راولپنڈی میں ہیلتھ کیمپ کا آج سے آغاز کردیا ہے جوکہ ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔ہمارا مقصد شہریوں کو صحت کی سہولیات انکی دہلیز تکمیل تک پہنچانا ہے۔اس طرح کے پروگرام سے شہریوں کو مقامی سطح پر صحت کی سہولیات میسر آنے کے ساتھ بڑے ہسپتالوں میں رش کی بھی کمی آتی ہے انہوں محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ ہیلتھ کیمپ بارے میں لوگوں میں آگاہی کے لیے بینرز آویزاں کے جائیں اور مساجد میں اعلانات کے ذریعے پیغام دیا جائے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب شہریوں کو صحت سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف پروگرامز کا انعقاد کر رہی ہے تاکہ لوگوں کو علاج و معالجہ کے لیے دور دراز علاقوں کا سفر نہ کرنا پڑے۔