فیصل آباد(سپورٹس ڈیسک) صوبائی وزیر کھیل وہاب ریاض کی ہدایت پرڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا حماد اقبال کا تبادلہ کردیا گیا،پنجاب کے آخری ڈویژن بھیج دیاگیا۔
ذرائع کے مطابق ڈویژنل سپورٹس آفیسررانا حماد کی من مانیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں فیصل آباد سے صوبہ پنجاب کے آخری ڈویژن ڈیرہ غازی خان بھیج دیاگیا ہے،واضح رہے کہ ان کی فیصل آباد ڈویژن میں تعیناتی کے دوران سپورٹس حلقوں نے ان کی کارکردگی پرعدم اطمینان کیا تھا اورواضح کیاگیا کہ ان کی من مانیوں سے کھیلوں کی ×سرگرمیاں متاثرہورہی ہیں، ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن‘ اتھیلیٹکس ایسوسی ایشن‘ سائیکلنگ ایسوسی ایشن‘ پاکستان انٹرنیشنل پلیئرز ایسوسی ایشن سمیت سپورٹس سے وابستہ دیگر تنظیموں نے وہاب ریاض صوبائی وزیر کھیل کا شکریہ ادا کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ نئے تعینات ہونیوالے ڈویژنل سپورٹس آفیسر طارق نذیر بہتر کام کریں گے۔
فیصل آباد کی سپورٹس میں گرتی ہوئی سپورٹس کی ساکھ کو بحال کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ مختلف ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے طارق نذیر کو نئی تعیناتی پر مبارکباد دی ہے اور خوش آمدید کہا ہے۔