وفاقی سرکاری دفاتر کے اوقات کار تبدیل کر دیئے گئے

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی۔

سرکاری دفاتر کے اوقات پیر تا جمعہ صبح 8:30 سے 4.30 بجے تک مقرر کئے گئے، پیر تا جمعہ 1 سے 1:30 بجے تک نماز اور لنچ کی بریک ہوگی، وفاقی سرکاری دفاتر کے نئے اوقات کار کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری دفاتر کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، اس سے قبل وفاقی سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 7:30 تا 3:30 بجے تھے۔