پاکستان انڈر 19 نے 4 روزہ میچ میں سری لنکا کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

کراچی: (سپوٹس ڈیسک) پاکستان انڈر 19 نے سری لنکا انڈر19 کو 4 روزہ میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے دی، پاکستان نے 8 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پاکستان کو تیسرے روز فتح کیلئے 8 رنز کا ہدف ملا تھا، قومی انڈر 19 ٹیم کے بلے باز شاہ زیب خان نے 2 اور سعد بیگ نے 6 رنز بنا بنائے اور ٹیم کو فتح دلوا دی۔

سری لنکن ٹیم دوسری اننگز کے 60.2 اوورز میں 236 رنز بناسکی جس مین کپتان سینتھ جے وردھنے 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، پلندو پریرا 50، وشوا لاہیرو 29 رنز بنانے میں کامیاب رہے جبکہ روی شن ڈی سلوا 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
https://x.com/TheRealPCB_Live/status/1714255087953228037?s=20

پاکستان کی جانب سے علی اسفند، محمد اسماعیل، نوید احمد خان اور محمد ابتسام نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایمل خان کو ایک وکٹ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔

مہمان ٹیم پہلی اننگ میں 204 رنز بنا کر فالو آن پر مجبور ہوگئی تھی، پاکستان انڈر 19 نے پہلی اننگز میں 9 وکٹوں پر 433 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کی تھی۔