لاہور ایئرپورٹ پر بلی نے چوہے کا شکار کر لیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی بلی کے گھس کر چوہے کو پکڑنے سے متعلق خبروں کا نوٹس لے لیا

لاہور( نیوز ڈیسک ) لاہور ایئرپورٹ پر چوہے بلی کے کھیل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے لاہور ایئرپورٹ پر بلی کے گھس کر چوہے کو پکڑنے سے متعلق خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ایئرپورٹ انتظامیہ نے ڈی جی سی اے اے کو بریفنگ میں بتایا کہ بلی کنویر بیلٹ سے ڈیپارچر لانچ پر پہنچی تھی جس نے چوہے کا شکار کیا تھا۔

ایئرپورٹ پر صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر ڈی جی سی اے اے نے برہمی کا اظہار کیا۔انہوں نے لاپرواہی برتنے والے حملے کے خلاف کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی۔
https://x.com/mugheesali81/status/1712765153027170518?s=20
ذرائع کا کہنا ہے ایئرپورٹ پر صفائی ستھرائی کا انتظام آؤٹ سورس کمپنی کو دیا ہوا تھا ،مذکورہ کمپنی کی جانب سے ایئرپورٹ پر صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر اکثر شکایات موصول ہوتی ہیں۔