راولپنڈی(نیوز ڈیسک) سرکاری سکولوں کی نجکاری کے خلاف شہر بھر میں سکولوں میں تالا بندی شروع ،صبح بچوں کو واپس سکول سے گھر بھیج دیا گیا۔
ایم سی بوائز ہائی سکول سیٹلائٹ ٹاون کے طلباء نے نجکاری مسترد کر دی،طلباء نے چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف سے نجکاری روکنے کا مطالبہ کیا ۔طلباء نے کہاکہ والدین رکشہ چلا کر مزدوری کر کے ہمیں سرکاری سکولوں میں پڑھا رہے ہیں،مہنگائی کی وجہ سے 50فیصد سفید پوش لوگوں نے اپنے بچے پرائیویٹ سکولوں سے سرکاری سکولوں میں داخل کروا دئیے ہیں،سرکاری سکولوں کی نجکاری نامنظور تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک فیصلہ واپس نہیں لیا جاتا۔