پاک فضائیہ کی بین الاقوامی فضائی مشق انڈس شیلڈ 2023ء کا آغاز

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) پاک فضائیہ کی بین الاقوامی فضائی مشق انڈس شیلڈ 2023ء کا آغاز ہوگیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق بین الاقوامی فضائی مشق انڈس شیلڈ میں چین، ترکیہ، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات کی فضائی افواج شریک ہیں، مصر، عمان، بحرین، انڈونیشیا، مراکش، ہنگری و دیگر ملکوں کی فضائیہ بھی مشقوں کا حصہ لے رہی ہیں۔

پاک فضائیہ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ بین الاقوامی فضائی مشق انڈس شیلڈ عملی اور پیشہ وارانہ مہارت کی علامت ہے، جو خطے میں پاک فضائیہ کی صلاحیتوں کا لوہا منوانے میں کارگر ثابت ہوگی۔