پی ایف ایف نے برازیلین گول کیپنگ کوچ کی خدمات حاصل کرلیں

اسلام آباد: (سپورٹس ویب ڈیسک) پاکستان فٹبال فیڈریشن نے برازیلین گول کیپنگ کوچ راجیریو راموس کی خدمات حاصل کرلیں۔

برازیلین گول کیپنگ کوچ راجیریو راموس کمبوڈیا میں پاکستان فٹبال ٹیم کو جوائن کریں گے، پاکستان فٹبال ٹیم ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز کیلئے 9 اکتوبر کو کمبوڈیا پہنچے گی۔

راموس ماضی میں انڈین سینیئر فٹبال ٹیم کے گول کیپنگ کوچ رہ چکے ہیں، وہ ماضی میں پاکستان فٹبال ٹیم کے موجودہ کوچ سٹیفن کونسٹنٹائن کے ساتھ بھی کام کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایف ایف نے گزشتہ دنوں سٹیفن کونسٹنٹائن کو پاکستان فٹبال ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا۔