اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) پنجاب میں بجلی چوری سے 100 ارب روپے نقصان ہونے لگا۔
وزارت توانائی حکام کے مطابق لاہور ریجن میں 113 گرڈ سٹیشن پر سو ارب روپے مالیت کی بجلی چوری ہوتی ہے، 27 گرڈ سٹیشن کی کارکردگی سب سے زیادہ خراب ہے، صرف 27 گرڈ سٹیشن سے 42 ارب روپے کی بجلی چوری ہورہی ہے۔
حکام وزارت توانائی نے مزید بتایا خراب کارکردگی والے 27 گرڈ سٹیشن میں سے 9 ضلع قصور میں ہیں، پنجاب میں 537 گرڈ سٹیشن بجلی چوری سے پاک ہیں، خراب کارکردگی والے 27 گرڈ سٹیشن میں 7 سٹیشن لاہور میں واقع ہیں۔
وزارت توانائی حکام کے مطابق بجلی چوری سے متاثرہ گرڈ سٹیشن میں شیخوپورہ، اوکاڑہ، ننکانہ اور رحیم یار خان شامل ہیں۔