شفقت عباس جوائنٹ سیکرٹری وزارت اطلاعات ونشریات تعینات

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) انفارمیشن گروپ گریڈ 20 کے شفقت عباس کو جوائنٹ سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات تعینات کردیا گیا ۔

شفقت عباس اس سے قبل ڈی جی پی آر لاہور تعینات تھے۔شفقت عباس کی تعیناتی تین سال کے لیے ڈیپوٹیشن پر کی گئی ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا