ایشین گیمز: قومی ہاکی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

ہانگژو: (سپورٹس ویب ڈیسک) قومی ہاکی ٹیم ایشین گیمز میں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔ چین کے شہر ہانگزو میں ہونیوالےہاکی ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان ہاکی ٹیم جاپان کے ہاتھوں 3-2 سے شکست کھا گئی، سیمی فائنل تک رسائی کیلئے پاکستان کو جاپان کے خلاف اپنا آخری گروپ مرحلے کا میچ جیتنا ضروری تھا۔

اس سے قبل پاکستان ہاکی ٹیم کو ہفتہ کو بھارت کے خلاف 10-2 کی شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس پر ٹیم منیجر نے قوم سے معافی بھی مانگی تھی۔

واضح رہے کہ ایشین گیمز کی گولڈ میڈلسٹ ٹیم براہ راست پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرجائے گی، میڈل کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد قومی ہاکی ٹیم کی پیرس اولمپکس میں شرکت بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔