لاہور: (نیوز ڈیسک) وکلا نے مقدمہ کے اندراج پر سیشن کورٹ میں ایک بار پھر تالہ بندی کر دی۔ تھانہ اسلام پورہ میں وکلا پر مقدمے کے اندراج پر وکلا نے سیشن کورٹ کے مرکزی دروازوں کو تالے لگا دیئے، سیشن کورٹ میں پولیس اور سائلین کا داخلہ بند کر دیا گیا۔
تالہ بندی کے باعث عدالتی اہلکار بھی مرکزی دروازے تک محدود ہوگئے۔ وکلا کا کہنا ہے کہ وکلا پر درج جھوٹا مقدمہ خارج کیا جائے، ہم قانون کی پاسداری کیلئے انتہائی اقدام بھی اٹھائیں گے۔
بعدازاں سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ کے حکم کے بعد سیشن کورٹ کے تمام دروازے کھول دیئے گئے، سیشن کورٹ میں کام معمول کے مطابق شروع ہوگیا۔