راولپنڈی،جھنگی سیداں غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹی رائل سٹی کے نام سے قبضہ مافیا؟؟؟؟

سو کنال اراضی پر غیر قانونی قبضہ کر کے باقاعدہ رائل سٹی کا نام رکھ دیا گیا

کمشنر راولپنڈی قبضہ مافیا سے زمین کا قبضہ واہگذار کروا کر زمین اصلی مالکان کے حوالے کریں، مالکان زمین کا کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ

راولپنڈی(حالات نیوز ڈسک)رائل سٹی غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹی کون چلا رہا ہے سیکٹر ائی14 جھنگی سیدہ بابو محلہ کے درمیان تقریبا سو کنال اراضی پر غیر قانونی قبضہ کر کے باقاعدہ رائل سٹی کا نام رکھ کر شریف شہریوں سے فراڈ کیا جا رہا ہے اس جب کہ اس سوسائٹی کی تہشیر پر کروڑوں روپے خرچ کئر کے لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے

یہ ایریا آر ڈی اے کی جوریڈکشن میں آتا ہے اخر ان قبضہ مافیہ والوں کو کس کی اشیر باد حاصل ہے یہجعلی ہاوسنگ سوسائٹی موضع شیخ پور کھیوٹ نمبر 627 کھیوٹ نمبر 628 خسرہ نمبر 437 خسرہ نمبر 438 خسرہ نمبر 436 خسرہ نمبر 439 خسرہ نمبر 407 خسرہ نمبر 440 خسرہ نمبر 441 اور دیگر خسرہ جاتپر مشتمل ہےجن پر قبضہ مافیہ نے غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے اور پلاٹنگ کر رہے ہیں باقاعدہ سوشل میڈیا پہ تہشیر بھی کی جا رہی ہے

یہ ایریا راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کہ انڈر آتا ہے اپ سے درخواست ہے کہ اس جعلی ہاوسنگ سوسائٹی کے فراڈ سے عوام الناس کو بچایا جائے اور ان کے خلاف قانونی کاروائی فل فورعمل میں لائی جائے زمین مالکان نے کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی زمین کو قبضہ مافیا سے فوری طور پر واہگذار کروا کر مالکان کے حوالے کیا جائے اور قبضہ مافیا کو سخت سے سخت سزا دے کر ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔