ریونیو حکام کی ملی بھگت سے گرفتار ملزم حبیب افسر نے70 کروڑ روپے مالیت کی زمین کے کاغذات میں خورد برد کی
خرد بردمیں ملوث محکمہ ریوینیو اسلام آباد کے افسر ریاض شاہ کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ، ترجمان ایف آئی اے
اسلام آباد (حالات کرائم سیل)ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی بڑی کاروائی تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اسلام آباد زون کی ہدایت پر کرپشن میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون کیا گیااورڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد افضل خان نیازی کی ہدایت پر کرپشن اور دھوکہ دہی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم حبیب افسر نے ریونیو حکام کی ملی بھگت سے موضع کرپا میں ایکوائر کی گئی زمین کے معاوضے سے قانونی مالکان کو محروم کرنے کی کوشش کی۔ملزم نے 70 کروڑ روپے مالیت کی زمین کے کاغذات میں خورد برد کی۔علاوہ ازیں خرد برد اور دہوکہ دہی میں ملوث ریوینیو افسر ریاض شاہ کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔ترجمان ایف آئی اے