پی ٹی آئی قیادت، کارکنوں کی موجودگی: اڈیالہ جیل کو انتہائی حساس قرار دیدیا گیا

اڈیالہ: (نیوز ڈیسک) حساس اداروں نے پی ٹی آئی قیادت اور تین درجن کارکنوں کی موجودگی پر اڈیالہ جیل کو انتہائی حساس قرار دے دیا۔

حساس اداروں نے اڈیالہ جیل کا سکیورٹی پلان ازسر نو غور کرنے کی بھی سفارش کر دی، حساس اداروں نے تجویز دی کہ جیل کی بیرونی دیوار پر سرچ لائٹس، نائٹ ویژن کیمرے لگائے جائیں، اڈیالہ پر دو طرفہ چوکیاں، مؤثر چیکنگ، پارکنگ کو جیل سے دور رکھنے کی بھی سفارش کی گئی۔

حساس اداروں نے ملاقات کے اوقات کی پابندی اور گشت بڑھانے کی بھی سفارش کر دی۔